حیدرآباد۔30۔دسمبر (اعتماد نیوز)مشیرآباد راجا ڈیلکس تھیٹر کے پاس واقع ٹمبر ڈپو میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں بڑے پیمانہ پر آج صبح آگ لگ گئی ۔آگ کی شدت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لئے پانچ فائر انجنوں کا تستعمال کیا گیا۔ پانچ
گھنٹوں سے زائد دیر تک آگ کی شدت جاری تھی جسکی وجہ سے بھاری نقصان پیش آیا۔تاہم اس آتشزدگی کیوجوہات کا علم نہیں ہوا ۔ مقامی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اپنے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے کہا کہ پوری تحقیق کے بعد اسکے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔